اسرائیل کا جنوبی لبنان میں بیوفورٹ قلعہ کا قبضہ چھوڑنے سے انکار

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بیوفورٹ قلعہ سے انخلا نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واقع بیوفورٹ قلعہ کے علاقے سے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں۔

اسرائیل کاٹز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بیوفورٹ قلعہ کا علاقہ لبنان میں قائم سکیورٹی زون کا لازمی حصہ ہے اور الجلیل کی بستیوں اور اسرائیلی فوج کے دفاع کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اس علاقے کو اپنی دفاعی حکمت عملی کا اہم جزو سمجھتی ہے اور موجودہ حالات میں وہاں سے فوجی انخلا زیر غور نہیں۔

بیوفورٹ تاریخی پہاڑی قلعہ ہے جسے اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیوں کے دوران اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں