ٹرمپ ابراہیمی معاہدے پر اصرار کرکے فتح کی تصویر بنانا چاہتے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی انٹیلی جنس تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ ابراہیمی معاہدے پر اصرار کر کے فتح کی تصویر بنانا چاہتے ہیں۔

ڈینی سیٹرینووچ نے ایکس پر لکھا ٹرمپ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح ایک فتح کی تصویر تیار کی جا سکے، اگر ایران انہیں ایسی کامیابی نہیں دیتا تو شاید خلیجی ممالک یہ موقع فراہم کر دیں تاکہ وہ تہران کے حوالے سے اپنی بظاہر مشکلات سے گھری پالیسی کا جواز پیش کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا مسلسل دباؤ ایسے وقت میں ریاض کے ساتھ اعتماد کو متاثر کر رہا ہے جب سعودی قیادت پہلے ہی خطے میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش رکھتی ہے۔

ڈینی سیٹرینووچ نے مزید لکھا کہ امریکی پالیسی غیر عملی، زمینی حقائق سے کٹی ہوئی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے اس قدر دور ہے کہ اس سے سنجیدہ شکوک پیدا ہوتے ہیں کہ آیا یہ انتظامیہ واقعی اس خطے کو سمجھتی بھی ہے یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں