ناسا کا چاند پر بیس بنانے سے متعلق اہم اعلان

نیو یارک: (ویب ڈیسک) ناسا حکام نے اعلان کیا ہے کہ چاند پر بیس بنانے کے ابتدائی مشنز رواں سال کے اختتام سے پہلے روانہ کر دیے جائیں گے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ادارہ 1960 کی دہائی والے ناسا ماڈل سے سیکھ رہا ہیں (کیا کام کرتا ہے اور کیا نہیں) کیونکہ چاند پر بیس بنانا جتنا خوبصورت خواب ہے، اتنا ہی خطرناک مشن بھی۔

یہ قمری بیس ’آرٹیمس پروگرام‘ کا حصہ ہوگا، جہاں خلا باز مستقبل میں انسانوں کو زمین سے بھی زیادہ دور، یعنی مریخ تک پہنچانے کی تیاری کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تاریخی مشن میں ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن بھی شامل ہوگی۔ یہ تاریخ کا پہلا نجی فنڈنگ سے چلنے والا لونر لینڈر مشن ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تاریخی مشن میں ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن بھی شامل ہوگی۔ یہ تاریخ کا پہلا نجی فنڈنگ سے چلنے والا لونر لینڈر مشن ہوگا۔

ابتدائی مرحلے میں بغیر انسان کے ایک قمری لینڈر کو چاند کے جنوبی قطب پر اتارا جائے گا، جہاں وہ لینڈنگ ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرے گا اور کئی سائنسی آلات بھی نصب کرے گا۔

اگر سب کچھ پلان کے مطابق ہوا تو انسانیت کے لیے چاند پر مستقل رہائش کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں