پاکستان، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

ڈبلن: (ویب ڈیسک) پاکستان، ویسٹ انڈیز اور میزبان آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

اس ٹرائی نیشن سیریز کاآج سے آغاز ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم فاطمہ ثناء کی قیادت میں ٹرائی سیریز میں مجموعی طور پر 4 میچز کھیلے گی جس میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گی۔

تین ملکی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کا اگلا میچ 31 مئی کو میزبان آئرلینڈ سے ہوگا پھر 3 جون کو ویسٹ انڈیز اور 4 جون کو آئرلینڈ سے مقابلہ شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائی سیریز آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہیں جسے بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

آئرلینڈ میں سیریز مکمل کرنے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں