شہر قائد میں فیکٹری کا چوکیدار اور اس کا دوست ذاتی دشمنی پر قتل
کراچی: (دنیا نیوز) سائٹ بی کے علاقے میں فیکٹری کے اندر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاعات پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ قادر اور 35 سالہ علی گوہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ایک شخص چوکیدار دوسرا اسکا دوست تھا، اتبدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔