عالمی اداروں نے آبنائے ہرمز بحال نہ ہونے پر سنگین خطرات سے خبردار کر دیا

نیویارک: (دنیا نیوز) بین الاقوامی توانائی ایجنسی، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک گروپ اور عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات کے تناظر میں اپنے اداروں کے مشترکہ ردعمل پر غور کے لئے اجلاس کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آمد و رفت معمول پر بحال نہ ہوئی تو شمالی نصف میں گرمیوں کے دوران تیل کی طلب میں اضافے سے قبل عالمی سطح پر تیل کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہوتی رہے گی۔

مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایندھن کی فراہمی، منڈی کی صورتحال اور وسیع تر معاشی استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اداروں نے کثیرالجہتی اور دوطرفہ اقدامات کے ذریعے مشترکہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے مختلف امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں