یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لین کی روس کے رومانیہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لین نے روس کے رومانیہ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی۔

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لین نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا روس کی جارحیت پر مبنی جنگ نے ایک اور خطرناک حد عبور کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین رومانیہ اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، واقعہ رومانیہ کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا، شہری زخمی ہوئے، ہم اپنی سلامتی اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

ارسلا وان ڈیر لین نے مزید کہاکہ روس پر دباؤ میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے، یورپی یونین روس کے خلاف پابندیوں کے 21 ویں پیکیج کی تیاری کر رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی ڈرون رومانیہ کے مشرقی شہر گالاتسی میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرایا جس کے باعث دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں