پٹرول کی قیمت میں 22 نہیں 122 روپے کمی کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت گر رہی ہے، لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت 250 روپے فی لٹر پٹرول کی سطح کو بحال کرے، 250 روپے دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈکلئیر کر دے تو معیشت میں تیزی اور آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکہ بھی ہے اور معیشت کی بربادی کا سامان بھی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں