پٹرول پر لیوی کی شرح میں کم اور ڈیزل پر بڑھا دی گئی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پٹرول پر لیوی کی شرح کم اور ڈیزل پر بڑھا دی گئی۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پٹرول پر عائد لیوی میں 10 روپے 83 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی، جو 102.17 روپے سے کم کرکے 91.34 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع  کا کہنا تھا کہ ڈیزل پر لیوی میں 10روپے 93 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا، جو 58 روپے سے بڑھا کر 68.93 روپے کر دی گئی۔

دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے برقرار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں