سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 49 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی نمو ہوئی، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 64 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گئے۔