پاکستان سٹاک مارکیٹ کا پہلا ٹریڈنگ سیشن مثبت زون میں بند
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 171 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم سٹاک ایکسچینج میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 1424 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔