سندھ حکومت کا سٹیزن بجٹ جون کے پہلے عشرے میں پیش کیا جائے گا: ذرائع

کراچی:(دنیا نیوز)سندھ حکومت کا سٹیزن بجٹ جون کے پہلے عشرے میں پیش کیا جائے گا۔

صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ کے لیے سندھ حکومت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے600ارب روپے سے زائد کا اے ڈی پی مرتب کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ محکموں کی تجویز کردہ سکیمز کے جائزے کے بعد سالانہ ترقیاتی پروگرام بنایا گیا، سندھ حکومت کے ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص ہو گا۔

اِسی طرح آئندہ مالی سال میں بھی پہلے سے جاری سکیمز کو مکمل کیا جائے گا، رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے کا تھا۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے لیے نظرثانی شدہ اے ڈی پی 475ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں