ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 25 رنز سے ہرا دیا

ڈبلن: (دنیا نیوز) آئرلینڈ میں ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو ویسٹ انڈیز نے 25 رنز سے شکست دے دی۔

کاسل ایونیو گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے، کپتان ہیلی میتھیوز نے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اچھے سکور کی بنیاد رکھی۔

اسٹافنی ٹیلر نے دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے، جانیلا گلاسگو نے 7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، 52 کے سکور پر 4 کھلاڑی پولین لؤٹ گئیں، منیبہ علی 2، گل فیروزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، پاکستانی بیٹرز ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتی چلی گئیں۔

سائرہ جبین 30 رنز اور عالیہ ریاض 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، کپتان فاطمہ ثنا 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 174 رنز بنا سکی۔

پاکستان ویمن ٹیم سیریز میں دوسرا میچ 31 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں