ڈرون حملہ: رومانیہ کے صدر کا روسی قونصل جنرل کو ملک بدر، قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

بخارسٹ: (دنیا نیوز) رومانیہ میں عمارت سے روسی ڈرون ٹکرانے اور دو افراد کے زخمی ہونے پر یورپ اور روس آمنے سامنے آگئے۔

رومانیہ کے صدر نے روسی قونصل جنرل کو ملک بدر کرنے اور قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے الزامات بے بنیاد ہیں، مغربی ممالک یوکرین جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، روسی قونصل جنرل کو نکالے جانے پر روس کے ردعمل میں تاخیر نہیں ہوگی۔

نیٹو سیکرٹری جنرل نے رومانیہ پر روس کے حملے کی مذمت کی، مارک روٹے کا کہنا ہے ماسکو کا غیر ذمہ دارانہ رویہ سب کیلئے خطرہ ہے، جنگ کے اثرات صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہتے، نیٹو یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نیٹو اتحاد اپنی سرزمین کے ہر انچ کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، یورپی کمیشن کی سربراہ کی بھی رومانیہ پر روس کے ڈرون حملے کی مذمت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں