اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فضائی حملہ، بچوں سمیت مزید 4 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیل نے فضائی حملہ کر دیا جس کے باعث بچوں سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔
صیہونی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے دریائے لیطانی عبور کرلیا، دریائے لیطانی اسرائیل اور لبنان کی سرحد سے تقریبا تیس کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے تین ٹینکوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔