پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سفارتی عمل میں پاکستان کی تعمیری کوششوں پر اظہار تشکر کیا، مسعود پزشکیان نے ایکس پر بیان میں کہا خطے میں تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری ترجیح ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران تمام امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ خطے میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر نے ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے گفتگو کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، ملائیشیا کے انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف کو سراہا۔