صدر مملکت نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون (بروز جمعہ) شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ رواں سال 60 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں، جن کی جون کے پہلے ہفتے کے اوائل میں وطن واپسی متوقع ہے۔