پیرس میں پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ میں جیت پر ہنگامہ، پولیس سے جھڑپیں، درجنوں گرفتار

پیرس: (دنیا نیوز) پیرس میں پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ میں جیت پر ہنگامہ آرائی ہوگئی۔

پولیس اور شائقین میں شدید جھڑپیں ہوئیں، درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، بس سٹاپ کو نقصان پہنچا، کئی موٹرسائیکلیں نذر آتش کر دی گئیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے انتہائی مضبوط اور مؤثر سکیورٹی نظام نافذ کیا گیا تھا، گزشتہ سال بھی پی ایس جی کی کامیابی کے بعد مختلف علاقوں میں ہنگامے ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں