کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو سی ای او پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا اضافی چارج تفویض

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو افسر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال مستقل تعیناتی تک پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے امور بھی سرانجام دیں گے، وہ بیک وقت آئی ڈیپ اور پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کی انتظامی و ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

دوسری جانب اُنہیں یہ اضافی ذمہ داری ان کی مؤثر انتظامی کارکردگی اور اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کے اعتراف میں سونپی گئی ہے، ان کی قیادت میں نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال کا بڑا حصہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں