بلوچستان کا بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کا مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
بلوچستان کے مالی سال 27-2026 کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس اور ٹیکس فری ہوگا، بجٹ کا مجموعی حجم 1200 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ تعلیم کے لئے سب سے زیادہ ڈیڑھ سو ارب روپے کی رقم رکھی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرز پر کیا جائے گا۔