مظفر آباد: وفاقی وزرا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
مظفرآباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، ایکشن کمیٹی کے دیگر نکات پر کافی حد تک اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے پاس نشستوں کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور بھی خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، مختصر وقفہ کر دیا گیا۔