سہیل آفریدی کا چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کو انتخابات شفاف بنانے کیلئے خط

پشاور:(دنیا نیوز) ‏وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں آنے والے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کی درخواست کر دی ، سہیل آفریدی نے چیف جسٹس سے فوری عدالتی مداخلت کی درخواست کی۔

متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول انتہائی تشویشناک ہیں، ایک سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں، عوامی اجتماعات، انتخابی مہم اور قیادت کو نقل و حرکت میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے، غیر قانونی گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں، اگر یہ اقدام نہ روکے گے تو انتخابی عمل کی ساکھ اور شفافیت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب انہوں نے  مراسلے کے متن میں یہ بھی واضح کیا کہ آئین ہر سیاسی جماعت کو آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیتا ہے، چیف جسٹس متعلقہ حکام کو صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں