رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے چچا، بھتیجا جاں بحق، 3 افراد زخمی
سرگودھا: (دنیا نیوز) جھاوریاں کے علاقے مانکے والا میں رشتے کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں چچا اور بھتیجا شامل ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت یوسف اور اس کے بھتیجے اجمل کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، خاندانی ناراضگی اور رشتوں کے تنازع نے خونریز جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔
حکام کے مطابق وقوعہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔