اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افرادجاں بحق، 5 شدید زخمی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو اٹھال چوک میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا۔
تیز رفتار گاڑی دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، واقعہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی مری سے اسلام آباد آرہی تھی اور ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، جان بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک اور پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔