ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی علاقائی حدود میں داخل ہونے والے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے، ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ایم کیو ون ڈرون نے ایران کے خلاف ’’دشمنانہ کارروائی‘‘ کی کوشش کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، ڈرون کا بروقت سراغ لگا لیا گیا تھا اور پاسدارانِ انقلاب کے جدید دفاعی میزائلوں کے ذریعے اسے مار گرایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی خود مختاری اور علاقائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں