امریکی فوج کا مشتبہ منشیات سمگلروں کی کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے مشتبہ منشیات سمگلروں کی کشتی پر حملہ کر دیا جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق مشرقی بحرالکاہل میں کشتی کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد منشیات سمگلنگ میں ملوث تھے۔
امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ کشتی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال تھی۔