پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز پر ایرانی خودمختاری بارے قانون منظور کریگی: علی رضا سلیمی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے پریزائیڈنگ بورڈ کے رکن علی رضا سلیمی نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ جلد آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری اور انتظامی اختیار سے متعلق قانون منظور کرے گی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے پریزائیڈنگ بورڈ کے رکن علی رضا سلیمی کہتے ہیں ایران اور عمان کے علاوہ کسی اور ملک کو آبنائے ہرمز سے متعلق فیصلے کا حق حاصل نہیں، ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو اس معاملے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

علی رضا سلیمی نے کہا کہ ایران کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز نے خبردار کردیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے، اجازت نہ لینے والے جہاز اپنے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں، آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی کوشش پر کسی بھی فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق بیس بحری جہاز چوبیس گھنٹے میں آبنائے ہرمز عبور کرگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں