قطر نے آبنائے ہرمز پر مستقل ٹرانزٹ فیس کی مخالفت کر دی

سنگاپور: (دنیا نیوز) قطر نے آبنائے ہرمز پر مستقل ٹرانزٹ فیس کی مخالفت کر دی، عارضی چارجز پر مذاکرات ممکن قرار دیدیئے۔

سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود عبدالرحمان الثانی نے کہا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر مستقل ٹرانزٹ فیس عائد کرنے سے دنیا بھر کے صارفین پر بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ اور خلیجی شراکت دار اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں پر کسی بھی مستقل محصول یا ٹول سسٹم کے مخالف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں