امریکا نے خلیج عمان میں ناکہ بندی پر عمل نہ کرنے والے بحری جہاز کو ناکارہ بنا دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے خلیج عمان میں ناکہ بندی پر عمل نہ کرنے والے بحری جہاز کو ناکارہ بنا دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران جانے والے جہاز پر میزائل حملہ کیا، اس کی افواج نے ایران کی جانب جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار تجارتی جہاز کو غیر فعال کر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بار بار کی ہدایات نظرانداز کرنے پر جہاز کے انجن روم کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا، اب تک پانچ تجارتی جہازوں کو غیر فعال کیا گیا اور ایک سو سولہ جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں