یوٹیوبر رجب بٹ زیادتی کیس میں فردِ جرم کی تاریخ مقرر

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر ملزمان کو 22 اپریل کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا جائے۔

دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور عدالت سے عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسے گھر بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمے میں نامزد ملزمان میں رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں