ٹیکس بار کے انتخابات میں تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ٹیکس بار کے انتخابات میں تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ۔
منتخب ہونے والوں میں سید حسن عسکری نقوی صدر، زین العابدین جنرل سیکرٹری، داؤد اقبال سینئر نائب صدر، ماریہ یعقوب فنانس سیکرٹری، علی ارسلان انفارمیشن سیکرٹری، محسن علی پرور لائبریری سیکرٹری اور فواد احمد بٹ آڈیٹر شامل ہیں۔ایگزیٹو ممبران انور عباس انور،اسجد امین،حافظ محصب احسان،آغا سرفراز احمد شامل ہیں ۔چیئرمین الیکشن بورڈ عابد حسین اعوان جبکہ ممبران الیکشن بورڈ عابد علی سندھو اور عاطف صدیق بھٹی نے کہاکہ مذکورہ عہدوں کیلئے نامزد امیدواروں کے مقابلے میں کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کر ائے جس کے باعث تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ۔الیکشن بورڈ کے مطابق کامیاب امیدواروں کو باضابطہ طور پر کامیابی کے سرٹیفکیٹ بھی جاری کر د ئیے گئے ہیں جبکہ وکلا نے نو منتخب عہدیدار وں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بار کے مسائل کے حل اور وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔