سیالکوٹ:ریسکیو 1122نے کنویں میں گرے شخص کو بحفاظت نکال لیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریسکیو 1122 نے 25 فٹ گہرے کنویں میں گرے کچرا اکٹھا کرنے والا شخص کو باحفاظت نکال لیا ،
تحصیل ڈسکہ آڈھا سٹاپ کے قریب موجود پرانے کنویں کے قریب موجود کچرے میں سے بوتلیں اکٹھے کرتے ہوئے نوجوان 25فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 نے کنویں میں گرنے والے 35سالہ بلال کو ریسکیو آپریشن کر کے باحفاظت نکال کر ابتدا ئی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔