وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران موجودہ ملکی صورتحال سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، ملاقات میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...