وزیراعظم کا دورہ روس، 15 سے 16 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کے موقع پر 15 سے 16 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا سپوتنک اردو کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ اسلام آباد سے ماسکو کیلئے پہلی مال بردار ٹرین رواں سال کے اختتام تک روانہ ہوگی، ٹرین اسلام آباد، کوئٹہ اور تفتان کے راستے ایران سے گزر کر روس پہنچے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments