عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پروگرام ’’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق جب وزیراعظم اور ان کی کابینہ فیصلہ کرے گی تو پارٹی پالیسی بھی آ جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی پارٹی پالیسی کو ہی اختیار کریں گی، صوبوں سے متعلق ہماری پالیسی یہی ہے فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا کے بیانات سے نقصان صرف وزیراعظم کا ہو رہا ہے، وزیراعظم کے ماتحت وزرا کو ایک دوسرے کیخلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments