پنڈی بھٹیاں میں ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والا اڈ ا منیجر گرفتار
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )پنڈی بھٹیاں میں ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانیوالا اڈ ا منیجر گرفتار کر لیا گیا ۔
محمد احسان ویگن لیکر لاہور جارہا تھا کہ انٹرچینج پنڈی بھٹیاں کے قریب پہنچ کر سواریاں بٹھانے لگا تو اڈ ا منیجر اسد عباس نے ڈرئیور کو مکے مارنا شروع کرد ئیے جس سے اسکے ہاتھ کا کڑا ڈرائیور کی آنکھ میں پیوست ہوگیا اور وہ زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او کامران حمید کے حکم پر اڈ ا منیجرکو فوری گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے جلالپور بھٹیاں میں آٹھ سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالے ملزم زین کو گرفتارکرلیا ۔