پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے سفید پوش محروم رہ جاتے ہیں، علامہ الیاس قادری

پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے سفید پوش محروم رہ جاتے ہیں، علامہ الیاس قادری

کراچی(این این آ ئی)امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بھوک سے مرنے کے قریب ہو تو اسے کھانا دیناضروری ہے ، ایسا شخص مدد کا اصلی حقدار ہے۔

 اسی طرح پلے ہوئے جانوروں کو کھانا دینا بھی ضروری ہے کیونکہ وہ اپنی زبان سے بھوک بیان نہیں کرسکتے ۔ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری ہمارے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، ان کی وجہ سے اصل ضرورت مند سفید پوش لوگ مدد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ ماہ رمضان میں پیشہ ور بھکاری بڑی تعداد میں شہروں کا رخ کرتے ہیں اور بھیک مانگتے ہیں، عید الفطر پر زکوٰۃ، صدقات اور خیرات لیتے ہیں جبکہ عید الاضحیٰ پر قربانی کا گوشت جمع کرکے اسے بیچ دیتے ہیں، اگر قانون حرکت میں آئے تو پیشہ ور بھکاری بھاگ جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں