قیمتیں بڑھنے کے بعد ہسپتالوں میں ادویات کی کمی

قیمتیں بڑھنے کے بعد ہسپتالوں میں ادویات کی کمی

حکومت کی جانب سے کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی ، ڈاکٹرمریضوں کو میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدنے کیلئے تجویز دینے لگے ،مریض پر یشان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ادویات ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی جس کے باعث گوجرانوالہ کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز میں ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، 90سے زائد انسانی جان بچانے والی ادویات ،ویکسین ،انجکشنز ،سیرپ کو مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

دل ،جگر ،شوگر ،بلڈ پریشر ،یرقان سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں25 تا40فیصد اضافہ ہوگیا جس سے غریب مریض ادویات سے محروم ہونے لگے جبکہ بیشترسرکاری ہسپتالوں میں بھی ادویات کی کمی ہوگئی۔ ڈاکٹرمریضوں کوپرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدنے کیلئے تجویز دینے لگے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت ادویات کی قیمتیں کم کرانے میں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ ڈرگ مافیا از خود قیمتوں میں اضافہ کرچکا ہے ،ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کردیا۔ میڈیکل سٹور مالکان کاکہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے نئے ریٹس کے مطابق ادویات فراہم کی جارہی ہیں جس پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں