ایف بی آر کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں ٹیکس آگاہی سیمینار
اساتذہ و طلبہ کو ٹیکس سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے آگاہ کیا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات اور ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ونگ تہمینہ عامر کی زیر نگرانی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس پیئرز سروسز ونگ نے سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ میں ٹیکس آگاہی اور آؤٹ ریچ سیمینارمنعقد کیا۔ ایف بی آرکی ٹیم مطیع الرحمان ممتاز اور عبد الرحمن شیخ پر مشتمل تھی۔ کالج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عمران، ادریس بٹ ، پرنسپل پروفیسر محمد صابر ، فیکلٹی کے اراکین اورطلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مطیع الرحمان ممتاز نے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقداما ت بارے بتایا کہ ان اقدامات کی وجہ سے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینے ، ٹیکس دہندگان کے اعتماد میں اضافہ کرنے اور ایف بی آر کے ایک شفاف اور ٹیکس دہندہ دوست ادارے کے طور پر مثبت تشخص کو ا جاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔ اختتام پر ادارے کے نمائندگان کو سووینئرز پیش کیے گئے ۔