ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم موبائل فونزاور موٹر سائیکل سے محروم

 ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم موبائل فونزاور موٹر سائیکل سے محروم

ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونزاور موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے ۔

گوئندکے کے قریب 3 ڈاکوئوں نے عبدالرحمن سے 1500روپے ، عدیل سے 25ہزارروپے ، زبیر علی سے ایک ہزارروپے ، حمزہ سے 2ہزارروپے اور ایک گھڑی چھین لی، ڈیرہ گجراں میں سبحان کرامت کے گھر سے 27ہزارروپے اور 3موبائل فون چوری ہوگئے ، نیکا کیلہ کے قریب 3ڈاکوئوں نے شہبازاحمدسے 5ہزارروپے چھین لئے ، سہجوکالا میں سہیل کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ، تلہاڑا میں ڈیر ے پر سوئے شکیل مسیح کاموبائل فون چوری ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں