ریلوے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، نعرے بازی

ریلوے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، نعرے بازی

مزدور طبقہ شدید دباؤ کا شکار ہے اور تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا : مقررین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی اپیل پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ریلوے ملازمین نے آئندہ بجٹ میں اپنے مطالبات کے حق میں ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کی قیادت چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری، میاں طاہر ایوب، عبدالشکور عباسی، ظہیرالدین بابر، کاظم فاروق گل، شیخ ذیشان، نورالدین، باؤ طاہر، ساجد عمران، محمد کاشف، بابر نواز، شاہد بھٹی اور رانا زاہد سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ اس دوران ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدور طبقہ شدید دباؤ کا شکار ہے اور تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں اور حکومت آئندہ بجٹ میں عملی اقدامات کرے ۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ ریلوے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں