آر پی او ملتان کا اردل روم، متعدد اپیلوں پر فیصلے جاری

آر پی او ملتان کا اردل روم، متعدد اپیلوں پر فیصلے جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے اردل روم میں پولیس افسروں کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے۔۔

 مختلف محکمانہ سزاؤں اور شوکاز نوٹسز سے متعلق احکامات جاری کئے ۔آر پی او نے انسپکٹر علی حسن کا شوکاز فائل کر دیا جبکہ محمد طاہر کی سنشور کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ سب انسپکٹر عمران گل اور شعیب علی کی چارج شیٹس پر وارننگ جاری کی گئی۔سب انسپکٹر محمد سہیل کی تنزلیِ عہدہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں اے ایس آئی سے دوبارہ سب انسپکٹر بحال کر دیا گیا اور سزا کو چھ ماہ سروس ضبطی میں تبدیل کیا گیا۔ جبکہ مقصود احمد کی تنزلیِ عہدہ کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں