ایس پی انوسٹی گیشن کے رات کوتھانوں کے دورے

ایس پی انوسٹی گیشن کے رات کوتھانوں کے دورے

ایس پی انوسٹی گیشن کے رات کوتھانوں کے دورے ملزمان کو قانون کے مطابق تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،عمران چدھڑ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے رات گئے ضلع کے مختلف تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ، دورانِ وزٹ ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ جات کی بلڈنگ، صفائی کے انتظامات، حوالات، کیو میٹک مشین اور فرنٹ ڈیسک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی شکایات کے اندراج اور ان پر ہونے والی پیشرفت کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ایس پی عمران عباس چدھڑ نے حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی، ان کے مقدمات کی صورتحال معلوم کی اور ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی کہ حوالات کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں