پٹرول ایک روپے فی لٹر سستا، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 37 پیسے مہنگا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کر دی گئی ہے جس کا پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سے نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments