اسرائیلی فوج کا انروا کے دفتر پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے مشرقی یروشلم میں قائم دفتر پر دھاوا بولتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ اور دستی بموں کا استعمال کیا، جبکہ کارروائی کے دوران عملے کے ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں، گرفتاریوں اور گھروں کی مسماری کی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ نابلس، جنین اور دیگر علاقوں میں 120 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہودی آباد کاروں نے متعدد فلسطینی دیہات پر حملے کیے اور مساجد کو نذرِ آتش کرنے کی بھی کوشش کی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی آباد کاروں اور قابض افواج کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...