شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.jpg)
وزیراعظم نے رواں سال مئی میں اپنے دورۂ چین کو خوشگوار انداز میں یاد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ، افغانستان اور جنوبی ایشیا سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کو اپنا آہنی بھائی سمجھتا ہے اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments