مجالس اور امام بارگاہوں میں صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات کویقینی بنا یا جا ئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

مجالس اور امام بارگاہوں میں صفائی  اور لائٹنگ کے انتظامات کویقینی بنا یا  جا ئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی ما جد بن احمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں اما م با رگاہوں کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر آفس میں منعقد ہوا۔

 اجلا س میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مبشر کلیم گل، ایم او آئی اینڈ ایس راشد منہاس اور شہر کی مختلف اما م بارگاہوں کے متولی صاحبان نے شرکت کی۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں میں صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے مناسب انتظامات کو بر وقت یقینی بنا یا جا ئے ۔انہوں نے اما م با رگاہوں کے متولی صاحبان کی جا نب سے پیش کر دہ تجاویز پر فوری عملدرآمد کی یقین دہا نی کرائی۔ اس موقع پر سی او ایم سی مبشر گل نے محرم الحرام کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے انتظامی پلا ن پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں