یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یوکرین پر ایران کے تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایران کے تجارتی جہاز پر مبینہ یوکرینی حملے کو اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) July 26, 2026
ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین نے یہ حملہ اسرائیل کے کہنے پر کیا تاکہ یورپی ممالک کو بھی جاری جنگ میں گھسیٹا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں ایران کا مؤقف واضح کیا گیا۔
عباس عراقچی کے مطابق انہوں نے دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ کیف کی جانب سے کی گئی اس مبینہ کارروائی کا ایران مناسب جواب دے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments