طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین تربیتی ماحول فراہم کیا جائے ،کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژنل پبلک سکول کے امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سکول کے پرنسپل، ہیڈ مسٹریس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تعلیمی معیار، طلبہ کی کارکردگی، نظم و ضبط، تدریسی و ہم نصابی سرگرمیوں اور سکول کے انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل اور ہیڈ مسٹریس نے ادارے کی کارکردگی، تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین تربیتی ماحول فراہم کیا جائے ۔