کمشنر کی سڑکوں اور آ بادیوں سے جلد نکاسی آب کی ہدایت

کمشنر کی سڑکوں اور آ بادیوں  سے جلد نکاسی آب کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن میں نکاسیٔ آب اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کے انتظامات، حفاظتی اقدامات اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر محمد علی نے پہلے کچا ایمن آباد روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جمع شدہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشینری اور افرادی قوت بروئے کار لا کر سڑکوں اور آبادیوں سے پانی جلد از جلد نکالا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...